پاکستان
21 ستمبر ، 2014

عمران خان بابائے قوم کے مزار پر حاضری دیئے بغیر واپس

عمران خان بابائے قوم کے مزار پر حاضری دیئے بغیر واپس

کراچی...... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے پہلو میں جلسہ کیا لیکن بابائے قوم کے مزار پر حاضری دیئے بغیر ہی وہ واپس چلے گئے، جس نے یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا نئے پاکستان کے ساتھ انہیں نئے قائد اعظم کی بھی تلاش ہے؟ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مزار قائد اعظم کے پہلو میں جلسہ کیا۔ قومی لیڈروں یا سربراہان مملکت کی روایت رہی ہے کہ وہ جب بھی عہدہ سنبھالتے رہے یا کسی سلسلے میں کراچی پہنچے، انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری ضرور دی لیکن عمران خان مزار کے باہر جلسہ کرکے مزار پر حاضری دیئے بغیر واپس چلے گئے۔ شہری حیرت زدہ ہیں کہ کئی قومی لیڈر عمران خان کے ساتھ موجود تھے لیکن کسی نے بھی عمران خان کی توجہ اس جانب مبذول نہیں کرائی ۔ شہری یہ سوال اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ: کیانئے پاکستان میں عمران خان کسی نئے قائد اعظم کو بھی روشناس کرائیں گے؟ کیا موجودہ پاکستان کی طرح عمران خان کا دل بانی پاکستان سے بھی منحرف ہوگیا ہے؟

مزید خبریں :