22 ستمبر ، 2014
لاہور.....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہےکہ سیلاب زدہ علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا عمل معطل نہیں ہونا چاہئے۔ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے متبادل انتظامات بھی کئے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنڈ دادنخان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بے گھر افراد کو مفت خیمے دیئے جائیں گے، جبکہ آمد و رفت کی سہولت بحال کرنے کیلئے متاثرہ سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کو عید سے پہلے معاوضہ دے دیا جائے گا۔