پاکستان
22 ستمبر ، 2014

سندھ میں انسداد تجاوزات اور صفائی مہم شروع

سندھ میں انسداد تجاوزات اور صفائی مہم شروع

کراچی.....سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے صوبے بھر میں انسداد تجاوزات اور صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے اولڈ سٹی ایریا میں ٹاور کے قریب جھاڑو لگاکر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سےگفت گو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ایک مہینے تک سندھ بھر میں صفائی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور شہریوں اور سول سوسائٹی سے بھی توقع ہے کہ وہ صفائی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ عید الاضحیٰ کے دوران پر صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے مربوط انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :