23 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...........ملک کے 6 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیووائرس کے لیبارٹری نتائج جیونیوز نے حاصل کر لئے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور،کراچی، راول پنڈی، کوئٹہ، جیکب آباد اور حیدرآباد میں پولیو وائرس پایا گیاہے۔اگست میں 11شہروں کے گٹر کے پانی کے نمونے حاصل کئے گئےتھے جن میں سے اسلام آباد، ملتان، سکھر، فیصل آباد کے سیوریج کے پانی میں پولیووائرس نہیں پایا گیا۔لاہور کے مین آؤٹ فال روڈ پمپ اسٹیشن سے حاصل کردہ نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ کراچی کے سجن گوٹھ بلدیہ اور سہراب گوٹھ گڈاپ میں پولیو وائرس پایا گیا۔راول پنڈی کے علاقے صفدر آباد ہزارہ کالونی اور کوئٹہ میں جھٹک تختانی بائی پاس سے نمونے لیے گئے۔جیکب آباد کے صدر پمپنگ اسٹیشن اور حیدر آباد کے تلسی داس پمپنگ اسٹیشن سے نمونے لیے گئے تھے۔تمام شہروں میں پولیو کی خطرناک قسم ،پی ون کے جرثومے پائے گئے۔