25 ستمبر ، 2014
کراچی......کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ دھرنا دینا کسی چیز کا حل نہیں، حکومت جب بات سن رہی ہے تو پھر دھرنا نہیں دینا چاہئیں ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسی جگہوں پردھرنے دیئے جائیں جہاں سڑکیں بند نہ ہوں۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ گزشتہ شب ایم کیو ایم کے دفتر میں رینجرز کے چھاپے کے دوران 23 افراد حراست میں لئے گئے۔ زیر حراست 8 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینا ہر جماعت کا حق ہےمگر دھرنوں سے عوام کو مشکلات نہیں آنی چایئے۔ ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ شارع فیصل ہر دھرنا دینا کوئی اچھی روایت نہیں،سیاسی جماعتیں شارع فیصل کو بند کرنے سے گریز کریں۔ ایک سوال پر کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی رہنماء زہرہ شاہد کا قتل ڈکیتی نہیں، ٹارگٹ کلنگ تھی جبکہ ڈاکٹر شکیل اوج اور علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔