25 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......بھارت کے پاکستان میںہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کا کہنا ہے کہ وزرائے اعظم اور سیکرٹری خارجہ سطح پرملاقات نہ ہونے سے پاک بھارت تعلقات میں سیاسی سطح پرکوئی فل اسٹاپ نہیں لگا،دوطرفہ سطح پربہت کچھ جاری ہے ، تعلقات میں کومہ ہے ، فل اسٹاپ نہیں ۔اسلام آباد میں میڈیاسےبات چیت میں بھارت کےپاکستان میں ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نےامیدظاہر کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان سیاسی سوالات پربھی جلدبات ہوگی ، انہوں نےکہاکہ یہ کہنادرست نہیں کہ وزرائے اعظم اور سیکرٹری خارجہ سطح پرملاقات نہ ہونے سے کوئی قیامت آ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کچھ نہیں ہورہا، غلط ہوگا، ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں ۔بھارتی ہائی کمشنر نےکایہ بھی کہناہے کہاکہ یہ درست نہیں کہ پاکستان میں سیلاب بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے آیا۔ بھارت نے پانی چھوڑا، غلط ہے، جہلم اور چناب پر کوئی ڈیم نہیں ۔بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی منڈیوں میں غیر امتیازی رسائی سےمتعلق بھارت نے اپنی حتمی تجاویز پاکستان کوبھجوادی ہیں تا ہم پاکستان نےکوئی جواب نہیں دیا۔