28 ستمبر ، 2014
کراچی...... عید قرباں کی آمد ہے لیکن کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمت میں مسلسل اضا فہ خریداروں کو ما یوس کررہا ہے۔ کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور وں کے خریداروں کا بے پناہ رش ہے لیکن جانوروں کی قیمتیں سن کر لوگ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔کسی کو جانور گھنٹے بھر میں مل جاتا ہے تو کوئی سارا دن منڈی میں مارا مارا پھرتا ہے مگر دل کی مراد پوری نہیں ہوپاتی۔قیمتوں میں اضافے پر بیو پاری جانوروں کے کرایہ،کھانا اور پانی کا مہنگا ہونے کا عذر پیش کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے عید قرباں کے دن قریب آئینگے جانوروں کی قیمتوں میں کمی واقع ضرور ہوگی۔ عید قرباں کے لئے جانور خریدنے والے جہاں قیمتوں کا رونا رو رہے ہیں وہیں بیو پاری اسے اپنا جائز منافع قراردے رہے ہیں ۔