28 ستمبر ، 2014
لاہور...... عمران خان کے جلسے میں دوسرے شہروں سے آنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کےبرابر رہی ، تاہم جتنے بھی آئے انہوں نے ٹول پلازوں پر اپنی فلُ پھنے خانی دکھائی اورراولپنڈی سے لاہور تک کسی بھی جگہ ٹول ٹیکس نہ دیا۔ لاہور کے جلسے میں آنے والی مختلف اضلاع کی ریلیاں جب راوی ٹول پلازہ پہنچیں تو عملے نے اُن سے ٹول ٹیکس طلب کیا تو بدلے میں انہیں گالیاں ملیں ،کچھ ایسے ہی مناظر دیگر ٹول پلازوں پر بھی دیکھنے میں آئے ،، پی ٹی آئی کے کارکن کہیں ہاتھاپائی اور کہیں توتکار کرتے رہے۔جیونیوز کے سوال پر ان کا کہنا تھاکہ جو قائد کا حکم ہے وہی کرینگے ۔ راوی ٹول پلازہ پر جلسے کے شرکاء کی گاڑیاں بھی گنی جاتی رہیں ، دن بھر میں 380گاڑیاں بغیر ٹول ٹیکس ادا کیے لاہورمیں داخل ہوئیں ، کارکنوں نے ٹول ٹیکس فری کلچر اپنالیا اور کہا کہ تبدیلی اسی طرح آئےگی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک ہی نعرہ تھا کہ تبدیل لا کررہیں گے خواہ وہ ٹیکس دیئےبغیر آئے یا کسی اورطریقے سے۔