پاکستان
29 ستمبر ، 2014

بلاول بھٹو 18اکتوبر کو مزار قائد پر جلسے سے خطاب کریں گے

بلاول بھٹو 18اکتوبر کو مزار قائد پر جلسے سے خطاب کریں گے

کراچی.......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 18اکتوبر مزار قائد پر جلسے سے خطاب کریں گے،پیپلز پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہپیپلزپارٹی کےکارکنوں نےجمہوریت کیلئے بےتحاشہ قربانیاں دی ہیں،18اکتوبر کی تاریخ کا انتخاب بھی اسی وجہ سے کیا گیا کہ 18 اکتوبرکوکارساز پردھماکا ہوا، کئی کارکن شہید ہوئے،بلاول بھٹوزرداری بھی 18اکتوبرکوسفرکادوبارہ آغازکرینگےاور ملک میں جمہوریت لائیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹونےاس ملک کوآئین دیا،یہ ملک اسی وجہ سےمحفوظ ہے۔

مزید خبریں :