19 اپریل ، 2012
اسلام آباد…سیکریٹری نارکوٹکس ظفرعباس لک نے ایفی ڈرین کیس کے تفتیشی افسرکوایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے خود کو اورسیکشن افسرکی طلبی غیرقانونی قراردیاہے ۔تفتیشی افسر عابدذوالفقارکوتنبیہ کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی اے این ایف کوتفتیش کیلئے کیوں طلب کیا؟آپ غیرقانونی طریقہ اختیارکررہے ہیں،آپ کیخلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔آپ اورڈائرکٹرہیڈکوارٹراے این ایف بغاوت اوربدنظمی کی و جہ بن رہے ہیں۔اس کیس کے سلسلے میں فوری طور پر مجھ سے ملیں۔تفتیشی اقدامات میرے دفتراورحکومت کیلئے شرمندگی کاباعث بن رہے ہیں اور آپکی تفتیش کاطریقہ کارمس کنڈکٹ کے زمرے میں آتاہے۔واضح رہے کہ کیمیکل کوٹاکیس کے تفتیشی افسرنے سیکشن افسراورسیکریٹری نارکوٹکس کوطلب کیاتھا۔