29 ستمبر ، 2014
کوئٹہ....... بلوچستان کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد جان بحق ہوگئے ، اورماڑا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔جبکہ کچلاک میں پانی کے ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص آحمدان جاں بحق ہوگیا۔کوئٹہ میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ کچلاک میں پیش آیا جہاں سب انسپکٹر عبدالرحیم کو اپنے گھر سے پولیس اسٹیشن ائرپورٹ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ نشانہ بنایا گیا ۔فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قلات کے نواحی علاقےپاروت اور رودین جو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چار افر اد کو ہلا ک کر دیا۔ اس کے علاوہ تربت میں زاہد شاہ اورغوث بخش ،نال میں عبدالرسول ،پنجگور میں عبداللہ ،اور حب میں طاہر انصاری کو قتل کردیا گیا جبکہ اورماڑا سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔پنجگور میں دو راکٹ فائر ہوئے جبکہ تربت سے میدان نامی شخص کو اغوا کرلیا گیا ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پانی کے ٹینکر نے ثنااللہ نامی نوجوان کو کچل دیا ۔