پاکستان
29 ستمبر ، 2014

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کی لہر نے ، دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کی لہر نے ، دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

کراچی .......کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر نے پیر کو دو بھائیوں سمیت تین افراد کو نگل لیا، دونوں بھائیوں کو سمن آباد میں نشانہ بنایا گیا۔سخی حسن چورنگی پر سرینہ موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ کر کے نامعلوم 32سالہ شخص کو ہلاک کردیا گیا، فیڈرل بی ایریا کے علاقے سمن آباد میں مسلح ملزمان نے نمکو سینٹر کے قریب گلی میں موجود افراد پر گھات لگاکر فائرنگ کردی اور فرارہوگئے،گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انکی شناخت ذیشان،فیصل اور ثاقب کے ناموں سے ہوئی ہے،جہاں دو زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں رات گئے دیر تک کھلے رہنے والی دکانیں بھی بند ہوگئیں ۔

مزید خبریں :