29 ستمبر ، 2014
لاہور.......مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ، دھرنے جاری رہیں گے۔راجہ ناصر عباس نے لاہور میں مجلس کے رہنما آغا حسن مہدی کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر تو درج کرلی گئی لیکن نہ تو کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ،راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر حملے میں ان کے بےگناہ کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔