کھیل
30 ستمبر ، 2014

ایشین گیمز :کبڈی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین گیمز :کبڈی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

انچیون........ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستانی پہلوان بھارتی پہلوانوں کو قابو نہ کر سکے، روایتی حریف نے مقابلہ باآسانی23، 11کے اسکور سے جیت لیا۔انچیون میں جاری گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان اور بھار ت کے درمیان گروپ اے میں پہلی پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوا۔ بھارتی ٹیم نے ابتدا سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط رکھی۔ پہلا ہاف 17، 4سے بھارت کی برتری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کچھ بہتر کھیل پیش کیا مگر بھارتی پہلوانوں کے ہنر کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ اس ہا ف میں پاکستانی پہلوانوں نے مزید 7پوائنٹس اسکور کیے جبکہ بھارت نے 6پوائنٹس بناکر میچ 23، 11کے اسکور سے جیت لیا۔رگبی میں پاکستان اپنے دونوں میچ ہار گیا، ہانگ کانگ نے گرین شرٹس کو 72 صفر سےاور چین نے 48 صفر سے زیر کیا۔شوٹنگ اور ٹیبل ٹینس میں بھی قومی کھلاڑی ناکام رہے۔

مزید خبریں :