کاروبار
01 اکتوبر ، 2014

عیدالاضحیٰ کی آمد ، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عیدالاضحیٰ کی آمد ، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور...... عیدالاضحیٰ میں پورے 4 روز باقی ہیں مگر پھل فروشوں نے ابھی سےگلی گلی مہنگائی کا طوفاں برپا کر دیا،دکانداروں اور چھابڑی والوں کی دیدہ دلیری اور انتظامیہ کے آنکھیں موند لینے پر شہری پریشان ہو گئے۔ عیدالفطر ہو یا عیدالاضحی، دو نوں ہاتھوں سے کمائی سمیٹنے کے لیے ذخیرہ اندوز وں کیساتھ گلیوں، بازاروں میں چھوٹی بڑی دکانیں سجائے اور چھابڑیاں لگائے پھل فروش بھی سرگرم ہوگئے۔عید قرباں میں ابھی پورے4روز باقی مگرپھل فروش من مانے دام وصول کرنے کے لیے ابھی سے میدان میں اتر چکے،سیب 100 سے 120روپےکلو،آڑو 80 روپے ، کیلا 90 روپےدرجن تو انگورکی قیمت بھی عام دنوں سے دوگنا ، جیبوں پر ہاتھ ڈالنے کے لیے کئی چھابڑی فروش ، دکانداروں سے بھی دو دو ہاتھ آگے،،گلی گلی برپا گراں فروشی پر شہری بےبس تو انتظامیہ کی مکمل چشم پوشی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جانوروں کی قربانی مشکل بنا ہی دی تھی ،پھل کھانا بھی کچھ آساں نہ رہا۔

مزید خبریں :