19 اپریل ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، صوبے میں امن وامان کی ناقص صورتحال حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے یہ بات ہزارہ کمیونٹی جرگہ کے چیئرمین عبدالقیوم چنگیزی سے فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ کمیونٹی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت بلوچ عوام اورہزارہ قبیلے کا تحفظ یقینی بنائے اور ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔