پاکستان
01 اکتوبر ، 2014

دھرنوں نے پورے نظام کو مفلوج کر رکھاہے، مولانا گل نصیب

دھرنوں نے پورے نظام کو مفلوج کر رکھاہے، مولانا گل نصیب

پشاور....... جمعیت علماء اسلام (ف ) خیبر پختون خواکے امیر مولانا گل نصیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں نے پورے نظام کو مفلوج کر رکھاہے ۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا گل نصیب کا کہناتھا کہ دھرنے دینے والے ملک میں مغربی تہذیب کو پھیلا رہے ہیں جس کی فوری بندش ضروری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے صوبہ میں تعلیم اور صحت کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کیا تھا۔ تاہم حکومت نے اب ان دونوں شعبوں کو غیر ملکی این جی اوز کے حوالے کر دیا ہے ۔مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اور تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہ گیا ۔

مزید خبریں :