01 اکتوبر ، 2014
وزیر آباد...... وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کم ہیں اور مسائل زیادہ ہیں ، سوچنا پڑتا ہے کہ پہلے پیسہ آئی ڈی پیز پر خرچ کریں یا سیلاب زدگان پر، بجلی پیدا کرنے پر کریں یا پھر بجلی سستی کرنے پر خرچ کیا جائے ۔ وزیر آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے، کاش کہ پچھلی حکومتوں نے اس طرف توجہ دی ہوتی لیکن اب موجودہ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ سیلاب کے معاملے پر قومی کمیٹی ضرور قائم ہونی چاہیے جو یہ طے کرے کہ سیلاب کی صورت حال میں کیا اقدامات کیے جائیں ۔