20 اپریل ، 2012
ہری پور … کمشنر ہزارہ نے صوبائی حکومت سے سفارش کی ہے کہ ہری پور جیل سے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو واپس بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں ۔ یہ فیصلہ جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدرات کمشنر ہزارہ خالد خان عمرزئی نے کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہری پور جیل سے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو واپس بھیجنے کی صوبائی حکومت سے سفارش کی جائے گی۔ اجلاس میں قیدیوں کی تصاویر اور فنگر پرنٹس کا ریکارڈ رکھنے، جیلوں میں جدید الارم سسٹم، واک تھرو گیٹس اور موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔