دنیا
02 اکتوبر ، 2014

بھارت میں صفائی مہم شروع، وزیراعظم مودی نے بھی جھاڑو لگائی

بھارت میں صفائی مہم شروع، وزیراعظم مودی نے بھی جھاڑو لگائی

نئی دہلی......بھارت میں صفائی مہم کا آ غا ز کر دیا گیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے علاقے والمیکی نگر میںجھاڑو لگاکر’صاف بھارت‘ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بھا رتی میڈیا کے مطا بق ملک بھر کے تقریباً 40 لاکھ سرکاری ملازمین اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے لاکھوں طالب علم جھاڑو لے کر اپنے دفاتر اور اسکولوں کی صفائی کرتے نظر آئے۔ مہم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے والمیکی نگر پہنچ کر جھاڑو لگائی اورکوڑا بھی اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی ’صاف بھارت‘ مہم کا آغاز ہو گیا۔ انہوں نے وہاں موجود صفائی ملازمین کی ٹوپیوں پر آٹوگراف بھی دیئے۔

مزید خبریں :