پاکستان
02 اکتوبر ، 2014

پشاور ہائیکورٹ :شہدائےفاٹا کے ورثاکو دو ماہ میں پیکیج دینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ :شہدائےفاٹا کے ورثاکو دو ماہ میں پیکیج دینے کا حکم

پشاور ........پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کے شہید سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کے ورثا ءکو دو ماہ کے اندر شہداء پیکیج دینے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں سیکورٹی اہل کاروں کو شہداء پیکیج نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو دو ماہ کے اندر شہداء پیکیج دینے کا حکم جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے فاٹا میں سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو شہداء پیکیج کے طور پر 30لاکھ فی کس دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونےپر 37شہداء کے ورثاء نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔

مزید خبریں :