کھیل
03 اکتوبر ، 2014

پی سی بی چیئرمین شہریار خان آج بھارت روانہ ہونگے

پی سی بی چیئرمین شہریار خان آج بھارت روانہ ہونگے

لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان آج بھارت روانہ ہوں گے،جہاں سے وہ بنگلا دیش ،سری لنکا کے بعد آئی سی سی کی میٹنگز میں شرکت کیلئے دبئی بھی جائیں گے۔چیئر مین پی سی بی لاہور سے براستہ واہگہ دہلی پہنچیں گے ،تین روزہ قیام کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلز کے ساتھ حکومتی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔اس دوران حکا م کے درمیان دوطرفہ سیریز کی بحالی کے ساتھ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر بھی بات ہو گی ۔ چیئرمین پی سی بی 6اکتوبر کو ڈھاکہ کیلئے روانہ ہونگے اورپھر 8اکتوبرکو کولمبو جائینگے۔بنگلا دیشی اور سری لنکن بورڈ حکام سے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے دوروں پر گفتگو ہوگی ۔چیئرمین شہریار خان 9اکتوبر کو آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلئے دبئی پہنچیں گے۔

مزید خبریں :