03 اکتوبر ، 2014
انچیون..... پاکستان کے غضنفر علی ایشین گیمز تائی کوانڈ کے کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے۔ انچیون میں جاری ایشین گیمز میں تائی کوانڈو کی 54کلوگرام کیٹگری کےکوارٹر فائنل میں پاکستان کے غضنفر علی کو کوریا کے کم تی ہون کے ہاتھوں شکست ہو گئی ۔ ویمنز ایونٹ میں ناجیہ رسول کو برونائی کی نورالعین نے شکست دی ۔کراٹے میں پاکستان کی کلثوم کو ایران کی کراٹے کاز نے ایک صفر سے ہرادیا ۔ مینز کے 55کلو گرام کیٹگری میں محمد کاشف فلپائن کے رومن انتونینو سے مات کھا گئے۔گیمز کے آخری دن کراٹے کی 84 کلو گرام کٹیگری میں پاکستان کے محمد رمضان ،تھائی لینڈ کے کانگ ٹونگ کے مدمقابل ہونگے ،50 کلو گرام ویمنز ایونٹ میں بینش مکائو کی چیونگ کا سامنا کریں گیں۔