20 اپریل ، 2012
ممبئی… سب ہو جائیں تیار کیونکہ فلم اگلے سال سنیما گھروں پر راج ہوگا سرکارراج تھری کا۔ فلم سرکار راج کاپارٹ ون تو کافی کامیاب رہا لیکن پارٹ ٹو فلم بینوں کی توجہ کھینچنے میں ناکام رہاتھا۔ سرکار راج 3میں بھی ڈائریکشن رام گوپال ورما کی ہوگی اور امیتابھ بچن کے علاوہ ریتیک روشن اور رنبیر کپور بھی فلم کا حصہ ہونگے، اور ایشوریا رائے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،جبکہ ابھیشیک بچن کا نام بھی زیر غور ہے۔ فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہو جائے گی۔