05 اکتوبر ، 2014
چمن .......چمن میں دو روز کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا ۔ مہنگے داموں فروخت پر گاہک اور دکان دار میں لڑائی ہو گئی۔عید قربان کی آمد پر چمن میں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھادی گئی وہیں غریبوں کی خوراک آلو کی قیمت میں بھی دو روز کے دوران فی کلو 25 روپے کا من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔آج ٹرنچ روڈ پر مہنگے داموں آلو فروخت کرنے پر گاہک اور دکاندار میں خوب ہاتھا پائی ہوئی جس سے دکاندار زخمی ہو گیا ، گاہک کا کہنا تھا کہ دو روز پہلے اسی دکاندار سے40 روپے فی کلو کے حساب سے آلو خریدا جو اب 65 روپے کلو کردیا گیا ہے حالانکہ آج مارکیٹ میں آلو کی فی کلو قیمت میں صرف دس روپے کا اضافہ ہوا تھا، عید کے موقع پر چمن میں کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔