کاروبار
05 اکتوبر ، 2014

او جی ڈی سی ایل نجکاری، حکم امتناع چیلنج کرنے کا فیصلہ

او جی ڈی سی ایل نجکاری، حکم امتناع چیلنج کرنے کا فیصلہ

پشاور...... او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف حکم امتناع کے فیصلے کو حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور درخواست جمعرات کو دائر کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کے لیے ترتیب دیے گئے روڈ شوز کے شیڈول میں بھی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئرز کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جس سے حکومت کواٹھاسی کروڑپچاس لاکھ ڈالرزحاصل ہونگے۔

مزید خبریں :