پاکستان
07 اکتوبر ، 2014

شمالی وزیرستان :شوال میں ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

شمالی  وزیرستان :شوال  میں ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

شمالی وزیرستان.......شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ 36 گھنٹوں میں جاسوس طیارے کے تین حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شوال کے علاقہ کنڈ غر میں جساسوس طیارے سے ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے۔ حملے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ رات کو بھی امریکی ڈرون طیارے نے کنڈغر میں ایک مکان پر میزائل فائر کئے تھے۔ جس میں 5 افرا دہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔تیسرا حملہ شوال کے ہی علاقے منگڑوتی میں کیا گیا جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں دو میزائل فائر کیے گئے اور حملہ کا ہدف کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حبیب اللہ کا مرکز تھا ۔

مزید خبریں :