20 اپریل ، 2012
تہران… ایران غیرملکی مدد کے بغیر پہلی آئل ریفائنری شیراز شہرمیں تعمیر کرے گا۔ ایران کی قومی آئل انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے ایم ڈی فرہاد احمدی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایران میں قبل ازیں آئل ریفائنریز کے پراجیکٹس میں نجی شعبے کی معاونت لی گئی تاہم پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر تمام تر مقامی وسائل کے ذریعے شیراز شہر میں ”پارس آئل ریفائنری“ قائم کی جائے گی۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 1.3 ارب یورو لگایا گیا ہے۔