پاکستان
09 اکتوبر ، 2014

ملتان: شیخ رشید کے ہوٹل پرانڈوں، خالی بوتلوں اور جوتوں سے حملہ

ملتان: شیخ رشید کے ہوٹل پرانڈوں، خالی بوتلوں اور جوتوں سے حملہ

ملتان...... ملتان میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے پہلے نون لیگ کے کارکنوں نے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا اور پتھراؤ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے۔ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔کچھ دیر میں تحریک انصاف کے کارکن بھی موقع پر پہنچے،آمنا سامنا اور نعروں کا تبادلہ ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان منتشر ہوگئے،بعد میں تحریک انصاف کےکارکن شیخ رشیدکوپریس کانفرنس کےلیے پریس کلب لےآئے ۔ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ پولیس لیگی کارکنوں کو اپنے ہمراہ لائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جھٹکا ہونے کے قریب ہے، وزیراعظم جہاں جائیں گے گو نواز گو کا نعرہ ان کا پیچھا کرے گا، عمران خان کل ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔ نون لیگ کے رہنما بلال بٹ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے نون لیگ کے کارکن نہیں تھے، احتجاج کرنے کا حق سب کو ہے، شیخ رشید کو برداشت کرنا چاہیے۔ ملتان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جس ہوٹل میں قیام پذیر تھے وہاں مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے گندے انڈوں سے حملہ کردیا، ہوٹل پر خالی بوتلیں اور جوتے پھینکے گئے ۔ ہوٹل کے باہر لگے شیخ رشید کے پوسٹر بھی پھاڑ دئیے گئے۔ ملتان میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج شام 5 بجے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن ساڑھے 4 بجے لیگی کارکنوں نے چوک نواں شہر میں گو عمران گو ریلی نکالی۔ شرکا مقامی ہوٹل کے سامنے پہنچے جہاں شیخ رشید ٹھہرے ہوئے تھے۔ کارکن ہوٹل کے اندر داخل ہو گئے اور شیشے کے دوسری جانب بیٹھے ہوئے شیخ رشید پر گندے انڈے، جوتیاں اور خالی بوتلیں برسا دیں۔ حالات کو کشیدہ دیکھ کر ہوٹل انتظامیہ نے شیخ رشید کو ان کے کمرے میں جانے کو کہا اور ہوٹل کے داخلی راستے بند کروا دئیے گئے ۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے گو عمران گو اور شیخ رشید کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :