09 اکتوبر ، 2014
پشاور...... تحریک انصاف کےایم پی اے جاوید نسیم نے خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے خلاف گو خٹک گو مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر گونوازگو اور گوخٹک گوکے نعرے بھی لگائے گئے۔ جاویدنسیم نے گوخٹک گومہم کاآغازاپنے حلقہ پی کے تھری میں جلسہ سے کیا۔جلسہ میں گونوازگو اور گوخٹک گوکے نعرے بھی لگائے گئے۔جاویدنسیم نے جلسہ سے خطاب میں کہاکہ انکی پرویز خٹک سے ذاتی دشمنی نہیں بلکہ وہ اپنے حلقہ اورضلع پشاورکی لڑائی لڑرہے ہیں۔جاویدنسیم کاکہناتھاکہ میرے حلقے کے لوگ صاف پانی نہ ہونے سے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔جاوید نسیم نے کہاکہ لو گ عمران خان کے ساتھ ہیں پرویز خٹک کے ساتھ نہیں۔پارٹی کے اہم عہدوں پر فصلی بٹیرے بیٹھے ہیں لیکن ہم ان کو پی ٹی آئی تباہ کرنے نہیں دیں گے۔