پاکستان
09 اکتوبر ، 2014

قوم کا تبدیلی کا اشارہ مل گیا ،اب نیا پاکستان ضرور بنے گا،عمران خان

قوم کا تبدیلی کا اشارہ   مل گیا ،اب نیا پاکستان ضرور بنے گا،عمران خان

اسلا م آباد......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں کسی اشارے کی ضرورت نہیں، قوم کا تبدیلی کا اشارہ مل گیا ہے۔ عوام کا جنون دیکھ کر لگتا ہے کہ نیا پاکستان ضرور بنے گا۔دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے انھوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی قوم کی طرف سے اشارہ مل رہا ہے کہ وہ نئے پاکستان کے لیے تیار ہے۔ میں عوام سے پُرامید ہوں، اب مجھے نیا پاکستان نظر آنے لگا ہے ۔موجودہ حکمرانوں کا وقت ختم ہو چکا ہے، نئے پاکستان میں کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ معصوم لوگوں پر گولی چلائے۔ پاکستانی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں کو سزائیں ضرور دلاؤں گا۔ اگر عوام ساتھ ہوئی تو بڑے سے بڑے مگرمچھ کو عدالت میں لے کر آئیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے گو عمران گو کہا تو میں خوش ہوا کہ نوازشریف پر خوف طاری ہوگیا ہے،نوازشریف کو گو نواز گو اس لیے کہہ رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں اور وہ جائیں۔نوازشریف سے میرا سوال ہے کہ میں تو نہ وزیر ہوں اور نہ وزیراعلیٰ، گو عمران گو کے نعرے تو لگ رہے ہیں لیکن میں کہاں جاؤں؟ عمران خان نے کہا کہ انہیں پتا تھا کہ میاں صاحب پر جب بھی پریشر آئے گا وہ غلطیاں کرنا شروع کردیں گے۔ اچھا ہی ہے مجھے آصف زرداری والی سیاست نہیں آتی۔ اس ملک میں جمہوریت کا نام و نشان نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے اور میں آخر تک لڑوں گا۔


مزید خبریں :