پاکستان
09 اکتوبر ، 2014

حالات بتارہے ہیں کہ سیاسی جھٹکا ہونے کے قریب ہے،شیخ رشید

حالات بتارہے ہیں کہ سیاسی جھٹکا ہونے کے قریب ہے،شیخ رشید

ملتان .......عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جھٹکا ہونے کے قریب ہے۔گو نواز گو کا نعرہ قومی نعرہ بن چکا ہے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات بتارہے ہیں کہ سیاسی جھٹکا ہونے کے قریب ہے۔ گو نواز گو کا نعرہ قوم نعرہ بن چکا ہے وزیراعظم نوازشریف جہاں جائیں گے گو نواز گو کا نعرہ ان کا پیچھا کرے گا۔شیخ رشید نےکہا کہ انہیں یقین ہے حکومت اس بدمعاشی کا نوٹس لے گی۔ چودھری نثار سے کہتا ہوں کہ یہ آگ مزید پھیلی تو مارشل لا کو کوئی نہیں روک سکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہیں بو آرہی ہے کہ یہ مسلم لیگ(ن) کے لوگ ہیں جو مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں۔ اپنے اوپر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کراؤں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز انکی بیٹی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس کے پیغام سے دل دکھا ہے۔ اپنی بیٹی کے بیان سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ ملتان میں ہونے والے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا۔

مزید خبریں :