پاکستان
09 اکتوبر ، 2014

عوامی اجتماعات کے ذریعے قوم کو بیدار کرینگے،علامہ ناصر عباس

عوامی اجتماعات کے ذریعے قوم کو بیدار کرینگے،علامہ ناصر عباس

کراچی......مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ ایک جانب فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑائی میں مصروف ہے، ہزاروں افراد کو دہشت گردی کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ۔ لیکن دوسری طرف حکومت کی ماڈل ٹائون میں کی گئی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے یہ عید کھلے آسمان تلے اسلام آباد کے ڈی چوک پر منائی۔دھاندلی زدہ نواز حکومت نے بھارت کو نوازنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ اس لئے اس نے جہاں پاکستان دشمن دہشت گردوں کو نوازا ہے وہیں اس نے نریندر مودی کی بھارتی حکوت کو بھی نواز حکومت نے نوازنا شروع کردیا ہے۔انہیں پاکستان کی قیمت پر ، کشمیر اور کشمیریوں کی قیمت پر بھارت سے تجارت کرنا ہے، اس لئے ان کی جانب سے تا حال لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ اور شیلنگ کا منہ توڑ جواب نہیں دیا گیا ہے۔بھارتی جارحیت کے باوجود خاموشی کو نیم رضامندی سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے یعنی نواز حکومت بھارت کے ان حملوں پر اندر سے راضی ہے۔لہذا ہم نواز حکومت کی پاکستان دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری کے سلسلے کو وسعت دے رہے ہیں۔اب اسلام آباد کے مرکزی دھرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا۔اس حوالے سے بھارتی جارحیت اوردھاندلی کے خلاف کجمعہ 10اکتوبر کو پورے پاکستان میں یوم دفاع پاکستان منایا جائے گا۔12 اور انیس اکتوبر کو لاہور میںجبکہ کراچی میں ہفتہ18اکتوبر کو عوامی اجتماعات منعقد ہونگے۔ہم پر امن سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوامی اسلامی بیداری کے مقدس مشن پر گامزن ہیں اور اس بیداری کے ذریعے ہی ہم پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بناسکتے ہیں۔اس موقع پر علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور،علی حسین نقوی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :