09 اکتوبر ، 2014
حیدرآباد… حیدرآباسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے سینئررہنما، سابق منتخب نمائندے اورسینئرذمہ داران جوگزشتہ کئی سالوں سے اپنے مسائل یاکسی بھی وجہ سے ایم کیو ایم میں غیرفعال ہوگئے تھے وہ ایم کیوایم میںدوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ ان میں سابق میئرحیدرآبادآفتاب شیخ ،سابق ڈپٹی میئر رشیدبھیا،سابق زونل ممبر سہیل مشہدی، رفیق اجمیری، اصغرکامریڈاوردیگرسینئرذمہ داران وکارکنان شامل ہیں۔ جبکہ سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کوایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی میں دوبارہ شامل کرلیاگیاجبکہ دیگرافرادبھی مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں ۔ آفتاب شیخ، رشیدبھیااوردیگرذمہ داران نےالطاف حسین سے گزشتہ روزفون پر گفتگوکرتے ہوئے اپنے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ دوبارہ سے تحریک کیلئے بھرپوروقت دیں گے اوراپنی خدمات انجام دیںگے۔