پاکستان
10 اکتوبر ، 2014

راجن پور :بسوں کے حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

راجن پور :بسوں کے حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

راجن پور ..........راجن پور میں کار کو بچاتے ہوئے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں تین خواتین سمیت 6افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد پور میں انڈس ہائی وے پر ہوا ۔ ڈیرہ غازی خان سے راجن پور آنے والی بس کار کو بچانے کی کوشش میں کراچی سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی۔ حادثہ انتہائی خوف ناک تھا جس کے نتیجے میں کوچ الٹ گئی۔3خواتین سمیت 6افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور منتقل کردیاگیا ہے۔ اسپتال میں 7زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :