10 اکتوبر ، 2014
لاہور.......پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سیاست میں بال ٹمپرنگ نہ کی جائے ، کھلاڑی کبھی سیاستدان اور سیاستدان کبھی کھلاڑی نہیں ہوسکتا، فی الحال انتخابات نہیں چاہتے سیاست کابلبلہ جلد بیٹھ جائےگا۔ آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کی جس کےبعد پیپلزپارٹی پنجاب اور لاہور کے سیکرٹری نے میڈیا بریفنگ دی ۔آصف زرداری کاکہناتھا کہ سسٹم کو عدم استحکام کا شکار نہیںکرنا چاہتے،انتخابی نتائج قبول نہ کرتے توسیاسی بحران پیدا ہوجاتا،جن لوگوں نےموجودہ پریشر بنایا،انکا کام ہوگیا ہے ،اب دھرنے والے گھر جائیں۔آصف زرداری کا کہناتھاکہ الیکشن کا فیصلہ بطوراپوزیشن ہم اورحکومت کریگی، سیاست اورکھیل میں فرق ہے ،کھلاڑی سیاستدان اورسیاستدان کھلاڑی نہیں بن سکتا ، ٹمپرڈ بال سے کھیلنے کا وقت نہیں ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکنوں سے براہ راست رابطہ رکھنا چاہتا ہوں ، مڈل مین قبول نہیں، اولاد کوسیاست میں فری ہینڈ دوں گا۔ آئے روز جلسے کرنے والے بتائیں فنڈز کہاں سے آرہےہیں ۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے، نوازشریف میرانشاہ کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم نہیں، 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو اور 1996ء میں بے نظیر بھٹو نے میرانشاہ کا دورہ کیا تھا۔