10 اکتوبر ، 2014
لاہور.......جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہےکہ حکومت بھارتی جارحیت کیخلاف فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے ۔ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکی دفاع کیلئے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں ۔ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور میں جامع القادسیہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں امیر جماعتہ الدعوۃ حافظ محمدسعید کا کہنا تھاکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے عوام فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔سرحدوں کے دفاع کا شعور بیدار کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے تک جائیں گے ۔