پاکستان
10 اکتوبر ، 2014

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

مہمند.......مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق تحصیل حلیم زئی میں پاک افغان سرحدی علاقے پڑانگ درہ میں سیکیورٹی فورسز کی معمول کے مطابق کارروائی جاری تھی کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے ، جبکہ سانا بانڈا میںگن شپ ہیلی کاپٹروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

مزید خبریں :