10 اکتوبر ، 2014
لاہور.....پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پراپرٹی ٹیکس کے غلط نوٹس بھجوانے والوں کو جیلوں میں ڈالاجائے گا، لوگوں کوتنگ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ لاہورمیں پراپرٹی ٹیکس کے حوالےسے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عوام پر ظلم اور زیادتی برداشت نہیں ، زائد ٹیکس کے نوٹس بھجوانا غلطی نہیں ظلم اور زیادتی ہے ، انہوں نے دیہی علاقوں کو ریٹنگ لسٹ میں شامل کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا ، وزیراعلیٰ نے پراپرٹی ٹیکس کے مسائل حل کرنے کیلئے دوکمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔