10 اکتوبر ، 2014
تربت......تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پنجگور جان بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ اومراد بلیدی عید کی چھٹیوں کے سلسلے میںاپنے گھر تربت آئے ہوئے تھےاور اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ تربت بازار سے موٹرسائیکل پر نواحی علاقے سنگانی سر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے تاہم ان کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔