پاکستان
11 اکتوبر ، 2014

ملالہ کیساتھ بچوں سے مشقت کیخلاف لڑنا چاہتاہوں،کیلاش ستیارتھی

ملالہ کیساتھ بچوں سے مشقت کیخلاف لڑنا چاہتاہوں،کیلاش ستیارتھی

نئی دہلی....... ملالہ یوسف زئی کے ساتھ امن نوبیل انعام کے لئے منتخب ہونے والے بھارت کے کیلاش ستیارتھی بچوں سے مشقت کے خلاف اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے الیکٹرک انجینئر کیلاش ستیارتھی 11جنوری 1954 کو بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 26برس کی عمر میں ہی کیریئر چھوڑ کر بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ بچوں سے مشقت کے خلاف مہم چلا کر انہوں نے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ وہ گلوبل مارچ اگینسٹ چائلڈ لیبر کے صدر بھی ہیں۔ نوبیل انعام کے اعلان کے بعد کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ وہ ملالہ کے ساتھ مل کر بچوں سے مشقت کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :