پاکستان
11 اکتوبر ، 2014

پاک بھارت فلیگ میٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی

پاک بھارت فلیگ میٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی

راولپنڈی.........پاک بھارت سرحدوں پر حالیہ دنوں میں کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال پر پاک بھارت افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے گذشتہ دنوں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈر پرگولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس فائرنگ کے نتیجے میں 13پاکستانی شہید ہوچکےہیں۔ پاکستان نے بھارتی فائرنگ پرشدید احتجاج کیا ہے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی وضاحت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں پہل پاکستان کی طرف سے نہيں ہوئی۔ گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس صورتحال پرغور کیا گیا اور اجلاس کےبعد میڈيا سے گفت گو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ پاکستان اس صورتحال پر نہ صرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھے گا بلکہ اس کے فوج مبصر گروپ کو بھی سرحدوں کے معائنے کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ پاک بھارت افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ اگلے منگل کو ہوگی۔

مزید خبریں :