11 اکتوبر ، 2014
کراچی.......سٹی کورٹ کراچی میں سوکنیں آپس میں لڑ پڑیں، دونوں نے تھپڑوں اور مکوں کا خوب استعمال کیا۔سٹی کورٹ کے احاطے میں آج دو برقعہ پوش خواتین آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں، جنہوں نے تھپڑوں کا بھرپور استعمال کیا ، بات پھر بھی نہ بنی تو ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔شوہر ساتھ ہی تھا اس کی بھی شامت آنے ہی والی تھی کہ بھاگ کے دو رجا کھڑا ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ سارا مسئلہ جائیدادا کا ہے،لڑنے والی دونوں خواتین سوکنیں ہیں جنہوں نے عدالت کے فیصلے تک صبر کرنے کے بجائے طاقت کےا ستعمال سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔