پاکستان
11 اکتوبر ، 2014

آصف زرداری کا جلد پشاور میں بلاول ہائوس بنانے کا اعلان

آصف زرداری کا جلد پشاور میں بلاول ہائوس بنانے کا اعلان

لاہور...... سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان جو جنت یہاں بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ کے پی کے میں تو بنا لیں، وہ 18 سالہ بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جلد پشاور میں بلاول ہائوس بنوائیں گے۔ بلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عہدے داروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ اپنے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ خیبرپختونخوا صوبے اور قوم کو خطرات لاحق ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سینے پہ زخم کھائے ، بی بی کو پتہ تھا کہ الیکشن کی مہم کے دوران انہیں قتل کر دیا جائے گا، پھر بھی وہ عوام میں نکلیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ حکومت کے دوران ان سے کوتاہیاں ہوئیں اور وہ کارکنوں سے نہیں مل پائے۔آصف زرداری کاکہنا تھا کہ وہ جلد پشاور میں بلاول ہائوس بنوائیں گے۔

مزید خبریں :