12 اکتوبر ، 2014
پشاور......پاکستان مسلم لیگ (ن) ناراض گروپ کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر منایا جا تا ہے،اس دن ایک فوجی ڈکٹیٹر جنرل پر ویز مشرف نے جمہوری حکومت پر شب خون مارکر ایک منتخب وزیر اعظم کو سلا خوں کے پیچھے ڈال دیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پوری قوم اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا تی ہے ۔مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ستار خلیل کی رہا ئش گاہ پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ارباب خضر حیات نے کہا کہ ملک میں جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکو مت قائم ہو تی ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کو تر قی کی جا نب گامزن ہوتے ہیں تو ان کی راہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ،رکاوٹیں ڈالنے والے یہ نہیں چا ہتے کہ پاکستان تر قی کرے اور ایشین ٹا ئیگر بن کر ابھرے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہ اکتو بر 99 کو حکومت کا تختہ الٹنے والے جنرل مشرف آج اسی وزیراعظم سے اپنی رہا ئی کی بھیک مانگ رہے ہیں جس کی حکومت کو ختم کر کے اسے جیل میں ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا تعا لیٰ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں آ ج خداتعا لیٰ کے فضل و کرم سے محمد نواز شریف ملک کے وزیراعظم اور جنرل مشرف ایک غدار کے طور پر جا نے جا تے ہیں ۔مسلم لیگ ایک ہے جس کے قا ئد وزیر اعظم میاں نواز شریف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک (ن) لیگ خیبر پختونخوا کے پارٹی کارکنوں کی جانب سے پارٹی قیادت سے اختلاف کی بات ہے تو جس طرح ایک گھر میں اختلاف را ئے پایا جا تا ہے اسی طرح ہمارے بھی کچھ گلے شکو ے ضرور ہیں،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے کیو نکہ جمہو ری پارٹیوں میں اختلاف را ئے ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختو نخوا کے کارکن اب جاگ گئے ہیں اور وہ اپنا حق چھین کر رہے گے اور ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے لئے ہر آول دستہ کا کردار ادا کر نے والے پارٹی کارکنوں کو ان کے جا ئیز حقوق دلانے کے لئے ہمارا مشن جا ری رہے گا ۔ تقریب سے ن لیگ ضلع پشاور کے صدر ستار خلیل، جنرل سیکرٹری ،حاجی صفت اللہ، صو با ئی نا ئب صدور واقف خان، احسان اللہ خان ، جاوید خان جھگڑا، راشد محمود خان ، ارشد قریشی ، افتاب احمد خان،شرافت علی مبا رک، یوتھ ونگ ضلع پشاور کے صدر سردار مہمند اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔