کھیل
13 اکتوبر ، 2014

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار

دبئی......آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا اعلان چار روزہ پریکٹس میچ کے بعد کیا جا ئے گا۔چیف سلیکٹر معین خان نے اعلان کیا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوران کیا جائے گا،لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اب آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کے بعد ہوگا۔یہ چار روزہ میچ 15 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کی اے ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔اس میچ کے بعد پی سی بی 18 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کرے گا ۔چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ، جنید خان اور وہاب ریاض کے انجری مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کرنا پڑی۔ محمد حفیظ اور جنید خان کی فٹنس کا جائزہ 14اکتوبر کو لیا جائے گا ،وہاب ریاض کو فٹنس کی بحالی کے لیئے دو سے تین ہفتے درکار ہیں ۔

مزید خبریں :