13 اکتوبر ، 2014
جوہر بارو.......سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اورآسٹریلیا کا میچ برابر رہا، پاکستان ہاکی ٹیم اگلا میچ بھارت کے خلاف 15 اکتوبر کوکھیلے گی ۔جوہر بارو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے مگر کامیابی نہ ملی، میچ کے 52ویں منٹ میں محمد نوید نے گول اسکور کرکے گرین شرٹس کو برتری دلا دی، میچ کے 68 ویں منٹ میں آسٹریلیا نے گول کر کے اسکور برابر کردیا، اسی اسکور پر کھیل ختم ہو گیا ۔پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت سے 15 اکتوبر کو ہوگا۔