20 اپریل ، 2012
کراچی…اسٹیٹ بینک نے مصر کی ٹیلی کام کمپنی اورسکام کو پاکستان میں وسیلہ مائیکروفنانس بینک قائم کرنے کی اجازت دیدی ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وسیلہ مائیکروفنانس بینک کو ملک بھر میں کاروبار کرنے کا لائسنس جاری کردیا ہے، وسیلہ مائیکروفنانس بینک مصر کی ٹیلی کام ادارے اورسکام کا ذیلی ادارہ ہے،جو کہ پاکستان میں پہلے ہی موبل لنک کی بھی ملکیت رکھتاہیذرائع کا کہنا ہے کہ وسیلہ مائیکرو فنانس بینک کیذریعے موبائل بینکاری خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے، اس سے قبل تعمیر مائیکروفنانس بینک کے ذریعے ٹیلی نار نے موبائل بینکاری پہلے ہی متعارف کرادی ہے، جبکہ یوفون روز گار مائیکروفنانس بینک کو خرید چکا ہے،اور وہ بھی موبائل بینکاری فراہمی کے لئے پرتول رہا ہے۔