20 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سب سے زیادہ متاثرہ اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقے رہے جہاں،قذافی چوک،ڈاک خانہ اسٹاپ،علی گڑھ محلہ،ضیاء کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے6افرادہلاک اور3زخمی ہوئے ہیں۔ جن کی لاشوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔سپرہائی وے پرنیوسبزی منڈی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ ،پاوٴں بندھی لاش ملی،،پولیس کاکہناہے کہ مقتول کواغواکے بعدقتل کیاگیا،اولڈسٹی ایریا رامسوامی میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،جواسپتال میں دم توڑ گیا۔