17 اکتوبر ، 2014
سرگودھا........عمران خان آج سرگودھا کے اسٹیڈیم میں چوکے چھکے لگائیں گے، اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ کپتان شام پانج بجے کےبعد پہنچیں گے لیکن شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگياہے، سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے سرگودھا میں میدان سجارکھاہے۔پنڈال میں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ قائدین کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ سرگودھا میں نئی تاریخ رقم کردے گا۔ تحریک انصاف نے آج اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا میں میدان سجارکھاہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد جاری ہے جو عمران خان سےملنے اوراُن کا خطاب سننے کے لئے بے چین ہیں۔ جلسہ گاہ سے باہر پی ٹی آئی کے مخصوص بیجز بھی فروخت ہورہے ہیں اورٹوپیاں بھی۔تحر یک انصا ف کے ہو نے والے جلسے میں 20ہز ا ر سے زا ئد کر سیا ں لگا ئی گئی ہیں جبکہ پا نچ جنر یٹر اور اسٹیڈیم کے اطراف میں بجلی کا خصو صی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی منتظمین کا دعوی ٰہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیڑھی اوراسٹیج کے ناقص ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔ اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا 1955ء میں قا ئم کیا گیا جس کے مجمو عی طو ر پر 8دروازوں میں سے 6دروازے عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں جب کہ مر کز ی دروازہ عمرا ن خا ن کے لئے مختص کیا گیا ہے اور ایک دروازہ میڈ یا اور خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔ جلسہ گا ہ کے اطراف میں خیر مقدمی بڑ ے بڑ ے سا ئن بورڈ آ ویزا ں کر دئیے گئے ہیں۔ 15سوپولیس اہلکار جلسے کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئےہیں۔ تحر یک انصا ف کی مقامی قیا د ت جلسے کو کامیاب بنا نے کے لئے سر توڑ کو شش میں مصر و ف ہے۔عمرا ن خا ن کے خطاب کا وقت 5بجے مقررکیا گیا ہےاسپورٹس اسٹیڈیم کے دروازے چھوٹے ہو نے کے باعث اسٹیج کے لئے کنٹینر اند ر لا نے کے لئے اسٹیڈیم کی دودیواریں توڑ دی گئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ملتان سانحے کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مؤثر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔